حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف، ورلڈ بنک کے ہاتھوں گروی رکھ دیا: سراج الحق 

      حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف، ورلڈ بنک کے ہاتھوں گروی رکھ دیا: سراج ...

  

  تیمرگرہ (آن لائن) امیر جما عت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہاہے کہ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف، ورلڈ بنک، کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے، ایف اے ٹی ایف،قوانین ملکی سلامتی کو داو پر لگانے کے مترادف ہے مذکورہ قوانین کسی طور پر تسلیم نہیں کرینگے حکومت کی 755 دن نا کا میوں سے عبارت ہے ملک کو معاشی طور پرتباہ کیا گیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے تحصیل بلامبٹ کے گاؤں کو ٹو میں جماعت اسلامی کے80ویں یو م تاسئس کے حوالے سے بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے ضلعی امیر اعزازالملک افکاری،تحصیل امیر عمران الدین ایڈوکیٹ،شفیع اللہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ سنیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں نے چند ٹکوں کے لئے ملک کا سودا کرکے عوام کے ہاتھوں کو ائی ایم ایف او رورلڈ بنک کی ہتھکڑیاں لگائے عمران خان نے کہا تھا کہ وہ خود کشی کرینگے لیکن قرضہ نہیں لینگے لیکن ملک کو 4300ہزارارب ڈالرمقروض بنایا انھوں نے کہا کہ ملک کی خارجہ اور داخلہ پالیسوں سمیت تمام پالیسیاں ناکا م ہوچکی ہے  پاکستان سے سعودی عرب، چین،ترکی اور ملیشیابھی نا راض ہے اور مودی کو سعودی عرب اور امارات کی جانب سے اعزازات دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اور سینٹ سے اے ایف ٹی ایف قوانین منظور کرانے میں حکومت کا ساتھ دینا افسوسناک ہے جس سے ثابت ہوا کہ حکومت، پی پی پی، ن لیگ اور پی ٹی ائی نے امریکہ کے دباو میں اکر مذکورہ قوانین کا بل پاس کیا انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے جماعت اسلامی کسی کے سامنے سر نہیں جھکائیگی انھوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ملک کو ایسٹ انڈیا کمپنی کے حوا لہ کیا جا رہا۔

مزید :

صفحہ آخر -