وزارت مذہبی امور کی کابینہ زبیر حسین کھرل کو سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ تعینات کرنے کی سفارش
لاہور(فلم رپورٹر)وفاقی وزارت مذہبی امور و باہمی ہم آہنگی نے کابینہ کو سفارش کی ہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری خالی پوسٹ پر زبیر حسین کھرل آفیسر پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کو تعینات کیا جائے۔اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈپٹی سیکرٹری وزارت مذہبی امور عمران رشید نے ایک لیٹر جاری کیا تھا جس میں تعیناتی کی باقاعدہ سفارش کی گئی تھی۔یاد رہے کہ فروری 2018ء میں میاں عبدالقدیر کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری کی مستقل تعیناتی نہیں کی گئی میاں عبد القدیر کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس عہدہ کا اضافی چارج ایڈیشنل سیکرٹری شرائن طارق وزیر کو دیا گیا تھا جو نومبر2019ء میں ان سے واپس لے لیا گیا تھا۔
سفارش