دنیا کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بند کروائے: چودھری سرور

دنیا کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بند کروائے: چودھری سرور

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صدر بین الپارلیمانی یونین یو گبریلا کویس بیرن کی ملاقات ملاقات میں مسئلہ کشمیر،دوطر فہ پار لیمانی امور،اَمن اورترقی سمیت دیگر امور کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گور نر ہاؤس لاہور میں ہونے والی ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے صدر بین الپارلیمانی یونین یوگبریلا کویس بیرن کو پنجاب میں کورونا کے پھیلا ؤ کو روکنے،کورونا سے بے روزگارہونیوالے غر یب خاندانوں کی امداد اور ڈاکٹرزسمیت طبی عملے کو حفاظتی سامان کی فراہمی سمیت دیگر اقدامات کے بارے میں بتایا اور کہا کہ کورونا بحران کے دوران پنجاب میں فلاحی تنظیموں کیساتھ ملکر غریب خاندانوں کو راشن کی فراہمی بھی کی گئی ہے جبکہ صدر بین الپارلیمانی یونین یو گبریلا کویس بیرن نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی اور یلیف کے اقدامات کو سراہا۔اس موقع پر سینیٹر مرزا آفر یدی اور پر نسپل سیکرٹری ٹو گور نر پنجاب ڈاکٹر راشد منصور بھی موجو د تھے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان اَمن پریقین رکھتا ہے،دہشت گردی کے خاتمے اور اَمن وامان کو قائم رکھنے کے لئے پاکستان کی سیکورٹی فورسز سمیت عوام نے جو قر بانیاں دیں ہیں دْنیا میں انکی کوئی اور مثال نہیں ملتی  اْنہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارت کشمیر اور بھارت میں بسنے والے مسلمانوں پر بدتر ین مظالم اور انکی نسل کشی جیسے جرائم کر رہا ہے اور آج کشمیر اور بھارت کے اندر انسانی حقوق کی جتنی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں یہ بھی بدتر ین دہشت گردی ہے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ دْنیا کو چاہیے کہ وہ نہ صرف کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کو بندکروانے کیلئے اپنا کردار ادا کر یں بلکہ خطے میں اَمن و امان کو یقینی بنانے کیلئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کر وانے کیلئے بھی اپنا رول ادا کر یں کیو گور نر پنجاب نے کہا کہ اَمن،ترقی،معاشرتی خوشحالی میں پارلیمانی سفارتکاری کا اہم کردار ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستانی حکومت پار لیمنٹ سمیت تمام اداروں کو مضبوط بنا رہی ہے صدر بین الپارلیمانی یونین یو گبریلا کویس بیرن نے کہا کہ دنیا بھر کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مل کر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔ 

گورنر پنجاب 

مزید :

صفحہ آخر -