روز ویلٹ ہوٹل پر تمام فیصلے ملکی مفاد کے مطاقب لئے جائینگے: مشیر خزانہ

روز ویلٹ ہوٹل پر تمام فیصلے ملکی مفاد کے مطاقب لئے جائینگے: مشیر خزانہ

  

  اسلام آباد (این این آئی)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ روزویلٹ ہوٹل پرتمام فیصلے مکمل شفافیت اور ملکی مفاد کے عین مطابق لئے جائیں گے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کارکے ثالثی عمل  کے واجبا ت کی ادائیگی کیلئے 25کروڑ 23 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ اوراین ڈی ایم اے کو ٹڈی دل کے تدارک کیلئے تراسی مائیکرون سپرے مشینوں کی خریداری کیلئے درآمدی ڈیوٹی سے چھوٹ کی منظوری دیدی مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا کمیٹی کو روزویلٹ ہوٹل کے نجکاری کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی مشیر خزانہ نے ہدایت کی کہ روزویلٹ ہوٹل پر تمام فیصلے مکمل شفافیت اور ملکی مفاد کے عین مطابق لئے جائیں گے انھوں نے روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے معاملے پرسیکرٹری ایوی ایشن سمیت تمام شراکت داروں کوشامل کرنے کی ہدایت کی اجلاس میں ترک کمپنی کارکے کیساتھ ثالثی عمل کے واجبا ت کی ادائیگی پچیس کروڑ 23 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی اقتصادی رابطہ کمیٹی  کی ٹڈی دل کے تدارک کیلئے تراسی مائیکرون سپرے مشینوں کی خریداری کیلئے این ڈی ایم اے کو بر آمد ی ڈیوٹی کی خصوصی چھوٹ کی اجازت دیدی کمیٹی نے ایف بی آر وزارت تجارت اور وزارت صعنت کو ٹیلیکام سیکٹرپرٹیکسوں کے اثرات کا جائزہ لینے کے بعد اپنی شفارشات آئندہ اجلاس میں لانے کی ہدایات جاری کردی۔

حفیظ شیخ 

مزید :

صفحہ آخر -