نان کوالیفائیڈ کمپنیوں کو گیس کے کنوؤں کی الاٹمنٹ کی تحقیقات شروع
اسلام آباد(آن لائن) وزارت پٹرولیم نے پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل) میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن کا نوٹس لے لیا۔آن لائن نے گزشتہ روز پی پی ایل میں اربوں روپے کی کرپشن، بدیانتی، ملکی قوانین کی خلاف ورزی اور ذاتی کرپشن کے بارے میں رپورٹ جاری کی تھی اور قومی دولت لوٹنے والوں کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ کے مطابق پی پی ایل کے اعلیٰ حکام نے 5گیس کے کنویں من پسند نجی کمپنیوں کو الاٹ کر دئیے۔ ایک کنواں پنجاب، 4کنویں سندھ میں موجود ہیں۔ سات نجی کمپنیوں کو یہ کم پریشر والی گیس کے کنویں دئیے گئے ہیں۔یہ گیس کنویں ان کمپنیوں کو دئیے گئے ہیں جن کو پہلے وہ نان کوالیفائیڈ کیا تھا۔رائع نے بتایا کہ وزارت پٹرولیم نے اب اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تحقیقات