ملک میں صدارتی نظام رائج کرنے سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر

ملک میں صدارتی نظام رائج کرنے سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر

  

 اسلام آباد (این این آئی)ملک میں صدارتی نظام رائج کروایا جائے،سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی،ہم عوام پاکستان پارٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں صدر مملکت، وزیراعظم اور چاروں صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور گلگت بلتستان حکومت کوبھی فریق بنایاگیا ہے۔ درخواست میں کہاگیاکہ پارلیمانی نظام حکومت ناکام ہوچکا، ملک میں صدارتی نظام رائج کرنے کا حکم دیا جائے۔ ارکان پارلیمنٹ حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں، کورم پورا نہ ہونے پر معمولی قانون سازی بھی نہیں ہو سکتی۔

صدارتی نظام

مزید :

صفحہ آخر -