پاکستان سعودی عرب کیساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،زبیدہ جلال

 پاکستان سعودی عرب کیساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،زبیدہ جلال

  

 اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال  نے کہاہے کہ پاکستان سعودی عرب سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،پاکستان اور سعودیہ کے درمیان ثقافتی، مذہبی اور دیرینہ تاریخی تعلقات قائم ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات میں کیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب مختلف بین الاقوامی اور خطے کے امور پر یکساں مؤقف اپنائے ہوئے ہیں، ہم اسی انداز اور رفتار سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر  سعودی سفیر کا کہناتھاکہ دونوں ممالک یک جان دو قالب ہیں جو اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کس قدر گہرے تعلقات قائم ہیں۔ دریں اثنا زبیدہ جلال  سے انکے مصری ہم منصب طارق داروغ نے بھی ملاقات کی ہے۔اس موقع زبیدہ جلال نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے۔پاکستان اور مصر کی دفاعی صنعتیں مل کر پیداواری صلاحیت بڑھا سکتے ہیں۔مہمان وزیر نے دونوں ممالک کے درمیان نے تعاون کے موجودہ پیمانے کو سراہتے ہوئے مشترکہ منصوبوں کے لئے عزم کا اظہار کیا۔

زبیدہ جلال

مزید :

صفحہ آخر -