جہلم میں ممکنہ سیلاب کے حوالے سے تمام حفاظتی انتظامات کر لئے: فواد چودھری 

جہلم میں ممکنہ سیلاب کے حوالے سے تمام حفاظتی انتظامات کر لئے: فواد چودھری 

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ جہلم میں ممکنہ سیلاب کے حوالے سے تمام حفاظتی انتظامات کر لئے گئے ہیں اپنے  ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا ہے کہ جہلم میں سیلاب کی صورتحال پر تمام متعلقہ محکموں سے قریبی رابطہ ہے  ابھی تک منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج ایک لاکھ کیوسک کے لگ بھگ ہے جہلم میں سیلاب کی صورتحال پر تمام متعلقہ محکموں سے قریبی رابطہ ہے، ابھی تک منگلاڈیم سے پانی کا اخراج ایک لاکھ کیوسک کے لگ بھگ ہے، اگر اخراج دولاکھ سے تین لاکھ کے درمیان پہنچتا ہے تو 150سے زیادہ دیہات خطرے کا شکار ہوں گے، اس حوالے سے تمام انتظامات کر لئے گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ڈیم سے پانی کا اخراج دولاکھ سے تین لاکھ کے درمیان پہنچنے کی صورت میں 150سے زیادہ دیہات کے لئے خطرہ ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے تمام حفاظتی انتظامات کر لئے گئے ہیں۔

 فواد چودھری 

مزید :

صفحہ آخر -