برصغیر میں اسلام کی ترویج و اشاعت میں بزرگان دین کا بڑا حصہ ہے: عبد العلیم خان
لاہور(نمائندہ خصوصی)سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے پاکپتن میں بابا فرید الدین گنج شکر کے مزار پر حاضری دی،فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی عبدالعلیم خان نے ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعائیں کیں اوروہ صوبائی وزیر اوقاف پیر سید الحسن شاہ کے ہمراہ باب الجنت بھی گئے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ بالخصوص برصغیر میں اسلام کی ترویج و اشاعت میں بزرگان دین کا بڑا حصہ ہے جنہوں نے اپنے عمل اور درس کے ذریعے اسلام کے مذہب کو عام کیا انہوں نے کہا کہ بابا فرید الدین گنج شکرؒنے اس خطے میں محبت اورسلامتی کا پیغام پھیلایا عبدالعلیم خان نے کہا کہ ان بزرگوں کی تصوف کے ساتھ دی گئی اسلامی تعلیمات آفاقی اور ہمہ گیر ہیں اور ان کی زندگی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے اس موقع پر سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے زائرین سے بات چیت کی اور اُن سے مزار پر دی جانے والی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود اور سابق ایم پی اے الحاج محمد شعیب صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
عبدالعلیم خان