عسکری بینک اور اور ہنڈااٹلس کے مابین آٹو فنانس پروموشن معاہدہ پر دستخط
لاہور(خصوصی رپورٹ)عسکری بینک لمیٹڈ اور ہنڈااٹلس کارز لمیٹڈ نے آٹو فنانس پروموشن کو لانچ کرنے کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دئے۔ عسکری بینک نے ہنڈا اٹلس کارز لمیٹڈکے ساتھ ایک مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے جس کے تحت صارفین پر کشش مارک اپ ریٹ پر عسکری بینک کے ذریعے ہنڈا گاڑیاں خرید سکتے ہیں۔ اس پروموشن سے ہنڈا کارز جن میں سوک آر ایس ٹربو، سوک ٹربو اوریل، سوک اوریل، سٹی (تمام گریڈز) اور بی آر- وی(تمام گریڈز)خصو صی بچت کے ساتھ خریدی جا سکتی ہیں۔پیش کش میں پروسیسنگ فیس میں 50 فیصد رعایت، ٹریکر کے ساتھ سالانہ 2 فیصد انشورنس کے علاوہ اور بھی بہت کچھ شامل ہے۔ عسکری بینک لمیٹڈ،کنزیومربینکنگ کے ہیڈ سید طحہ افضل اورہنڈااٹلس کارز(پاکستان) لمیٹڈکے جنرل منیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ عامر نذیر نے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے۔ اس موقع پر سید طحہٰ اٖفضل نے کہا کہ اپنے صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنے کیلئے ہم نے میسرزہنڈااٹلس کارز(پاکستان) لمیٹڈ کے اشتراک سے یہ مہم شروع کی ہے۔ ہنڈااٹلس کارز(پاکستان) لمیٹڈکے جنرل منیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ جناب عامر نذیر نے کہا کہ ہم ہنڈا کارزکے حوالے سے عسکری بینک کے ساتھ اشراک عمل پر بہت پرجوش ہیں۔ اس سے ہم اپنے صارفین کو ہنڈا کارز پر مالی فوائد کے ساتھ بہترین خدمات بھی فراہم کر سکیں گے۔
معاہدہ دستخط