خاندانی منصوبہ بندی کیلئے شعور پید ا کرنے کی ضرورت ہے: صدر عارف علوی 

    خاندانی منصوبہ بندی کیلئے شعور پید ا کرنے کی ضرورت ہے: صدر عارف علوی 

  

  اسلام آباد(آن لائن) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے کہا ہے کہ وہ ملک میں خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کے فروغ کے لئے مناسب اقدامات اٹھائیں، خاندانی منصوبہ بندی، ماں اور بچے کی صحت اور ماں کا دودھ پلانے کی اہمیت کے بارے میں شعور پیدا کرنے کے لئے میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایوان صدر میں کنٹری ڈائریکٹر پاپولیشن کونسل، ڈاکٹر زیبا ستار کی جانب سے احتساب ڈیش بورڈ پر دی گئی ایک پریزنٹیشن کے دوران کیا۔صدر مملکت نے صوبائی محکمہ جات برائے صحت اور آبادی کے مابین رابطوں کو بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کو موثر انداز میں فروغ دیا جاسکے۔ اجلاس میں بچوں کی پیدائش میں وقفے، خاندانی منصوبہ بندی، اور ماں اور بچے کی صحت کی اہمیت سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیداکرنے کے لئے علمائے کرام کے کردار ادا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

صدر مملکت

مزید :

صفحہ آخر -