سٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے رو ز بھی تیزی، 100انڈیکس 200پوائنٹس بڑھ گیا

    سٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے رو ز بھی تیزی، 100انڈیکس 200پوائنٹس بڑھ گیا

  

 کراچی (اکنامک  رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 200پوائنٹس کے اضافے سے 41ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 56ارب روپے سے زاید کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب روپے سے تجاوز کر گیا اور 58فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا ااغاز مثبت ہو ا،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے بینکنگ،توانائی اورسیمنٹ سیکٹر کے حصص کی خریداری کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 41278پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 41ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 219.35پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 40862.59پوائنٹس سے بڑھ کر 41081.94پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کے ایس ای30انڈیکس 49.83پوائنتس کے اضافے سے 17739.45پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28556.37پوائنٹس سے بڑھ کر 28777.36پوائنٹس ہو گیا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 56ارب53لاکھ36ہزار356روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب46ارب 52کروڑ27لاکھ 55ہزار609روپے سے بڑھ کر 76کھرب2ارب 52کروڑ 80لاکھ 91ہزار965روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 19ارب روپے مالیت کے 54کروڑ46لاکھ 62ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 21ارب روپے مالیت کے 50کروڑ79لاکھ 96ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر403کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 234کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،153میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب 3کروڑ97لاکھ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 3کروڑ69لاکھ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 2کروڑ84لاکھ،ازگارڈ نائن1کروڑ75لاکھ اور میپل لیف 1کروڑ65لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 301.00روپے کے اضافے سے 10500.00روپے اور کولگیٹ پام 207.57روپے کے اضافے سے 2975.25روپے ہو گئی جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت 17.89روپے کی کمی سے 1579.31روپے اور پریمییم ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 13.00روپے کی کمی سے 245.00روپے پر آ گئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -