بارشوں کے دوران ڈینگی پھیلنے کا خدشہ، سرویلنس مہم تیز کرنے کا فیصلہ

  بارشوں کے دوران ڈینگی پھیلنے کا خدشہ، سرویلنس مہم تیز کرنے کا فیصلہ

  

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک، اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ، ڈی ڈی او ہیلتھ سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں انسداد ڈینگی سرویلنس کا جائزہ لیا گیا. ڈی سی لاہور نے شہر میں بارشوں کے باعث ڈینگی سرویلنس کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ ڈینگی ٹیمیں ہاٹ سپاٹس کو چیک کریں اور لاروا کی تلفی یقینی بنائیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک ڈینگی ٹیموں کو چیک کریں اور ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس روزانہ کی بنیاد پر ڈی سی آفس لاہور میں بلایا جائے علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 99 گوپالنگر کا دورہ کیا اور ڈینگی انتظامات کا جائزہ لیا. ڈینگی ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو مانیٹر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 03 ڈینگی لاروا کو موقع پر تلف کروایا گیا، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے یو َسی 54 عزیز بھٹی زون کا دورہ کیا، ٹیم نمبر 1 اور ٹیم نمبر 3 کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا گیا. لاروا کی تلفی کو یقینی بنایا گیا.02 گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر موقع پر تلف کروا دیا گیا ہے. اے سی کینٹ نے گھروں کے مالکان کو آئندہ کے لئے وارننگ جاری کی۔

 اور کہا کہ گھروں کے اندر اور آس پاس ماحول صاف ستھرا رکھیں.ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے ڈینگی سروئلنس کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں.

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -