سبزہ زار سکیم میں قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی،6پلاٹ واگزار

سبزہ زار سکیم میں قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی،6پلاٹ واگزار

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ ٹو کے عملے نے سبزہ زار سکیم میں غیر قانونی قابضین کے خلاف آپریشن کرکے کروڑوں روپے مالیت کے چھ پلاٹ واگزار کروا لئے۔ پی بلاک سبزہ زار میں واقع پلاٹ نمبر550 تا 555 پر غیرقانونی قانونی طور پر بنیادیں اور چار دیواریاں تعمیر کر کے قبضہ کیا گیا تھا۔ ایل ڈی اے کے عملے نے ان ناجائز تعمیرات کو مسمار کر کے پلاٹوں کا قبضہ واپس لے لیا۔ 

ایل ڈی اے کے عملے نے پی بلاک سبزہ زار سکیم کے پانچ اور پلاٹوں پر قائم تجاوزات کو بھی مسمار کردیا۔پلاٹ نمبر 530تا 534 پر بھینسوں کے باڑے اور جھگیاں بنائی گئی تھیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -