فاؤنڈر، خدمت، یونائیٹڈ کے بعد ہم خیال گروپ میدان میں آگیا: منشور جاری 

  فاؤنڈر، خدمت، یونائیٹڈ کے بعد ہم خیال گروپ میدان میں آگیا: منشور جاری 

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ پنجاب کے انتخابات جوڑ توڑ جاری، فاؤنڈر، خدمت، یونائٹیڈ گروپ کے بعد ہم خیال گروپ میدان میں آگیا۔ ہوپ کو ذاتی مفادات کے حصول کی بجائے حج آرگنائزر کی ویلفیئر کی تنظیم بناؤں گا۔ 50والوں کا کوٹہ کم از کم 100اور 300اور 200والوں کا برابر کراؤں گا۔ پنجاب کے 37اضلاح میں صرف دو اضلاح تک ہوپ کی تنظیم کو محدود رکھنا زیادتی ہے فاؤنڈر گروپ اور خدمت گروپ ایک دوسرے پر کھا جانے کا الزام لگا کر ممبران کو نئی کہانیاں سْنا کر رام کر لیتے ہیں اور کامیاب ہونے کے بعد سارا سال خبر تک نہیں لیتے، گزشتہ 10سال کے حسابات کا اڈٹ چارٹرڈ فرم سے کروانے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ ہم خیال گروپ میرا نہیں سب کا ہے پنجاب بھر کے حج آرگنائزر کو شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔ اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے سینئر حج آرگنائزر واچ آوٹ کے چیف ایگزیکٹو خالد محمود جاوید بھٹی نے ہم خیال گروپ کا منشور پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا افسوس ناک پہلو یہ ہے۔ گزشتہ ادوار میں اقتدار میں رہنے والے دوستوں نے کبھی حج آرگنائزر کو مشاورت کا حصہ نہیں بنایا۔ کچن کیبنٹ کے ذریعے آمدانہ نظام قائم رہا ہے واٹس اپ گروپ میں سخت سوال پوچھنے کی سزا گروپ ایڈمین تک محدود کرنا ہے۔ خالد جاوید بھٹی نے کہا فاونڈر گروپ اور خدمت نے اپنے اپنے ادوار میں حج آرگنائزر کے لیے کیا کیا کار نامے سر انجام دیئے ہیں تحریر ی طور پر ممبران کو اگاہ کرنا چاہیے۔ لیگل فنڈ اور دیگر فنڈ کا حساب رکھنا ذمہ داران کا فرض ہے المیہ ہے ہماری ہوپ میں پیسے مانگنے کا رواج ہے حساب رکھنے اور حساب دینے کا رواج نہیں ہے۔ہم خیال گروپ ہوپ کے قیام سے اب تک فنڈز کا حساب دینے کا مطالبہ کرتا ہے ہماری تجویز ہے کر چارٹرڈ فرم سے اڈٹ کرایا جائے۔ خالد جاوید بھٹی نے کہا مجھے یقین ہے میری سب حج آرگنائزر بھائی ایماندار ہیں ضیوف الرحمن کی خدمت کرنے والے ہیں انہیں خود کو احتساب کے لیے پیش کرنا چاہیے اور مل کر اڈٹ فرم کانام تجویز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کچھ ذمہ داران کہتے ہیں بعض معاملات پردے میں رکھنے کے ہیں ہمیں کوئی پروا نہیں اگر ٹریڈ کے مفاد میں کچھ کیا گیا ہے تو ہم قبول کریں گے پردا،داری ختم کی جائے۔ انہوں نے کہا کارکردگی پر نظر دوڑائیں تو پتہ چلتا ہے جن کو کوٹہ 110تھا اب 82ہے 9سال سے خدمت کرنے والے 50کوٹہ کے حامل افراد کے لیے کسی نے آج تک دل سے آواز نہیں اٹھائی، مجھے موقع ملا تو میں سب سے پہلے کوٹہ بڑھاؤں گا۔ سربراہ ہم خیال گروپ نے کہا جنوبی پنجاب سے مجھے پیار ہے افسوس ہے آج تک ہمارے تمام گروپوں نے جنوبی پنجاب کو لالی پاپ کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور سرگودھا سے جھنگ تک حج آرگنائزر کا محافظ بنے گا۔ 19ستمبر 2020ء کے انتخابات میں ہم خیال گروپ تینوں نشستوں پر اپنے امیدوار دے گا۔   

منشور

مزید :

صفحہ آخر -