اے سی شالیمار کا دورہ ریلوے سٹیشن،لنگر خانے کی جگہ کا جائزہ لیا

اے سی شالیمار کا دورہ ریلوے سٹیشن،لنگر خانے کی جگہ کا جائزہ لیا

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے ریلوے اسٹیشن سائٹ کا دورہ کیا ریلوے اسٹیشن سائٹ کا دورہ لنگر خانہ کے قیام کے سلسلے میں جگہ کی نشاندہی کے لئے کیا گیا۔ اے سی شالیمار نے کہا کہ مستقل لنگر خانہ کے قیام کے لئے جگہ کی نشاندہی کی جا رہی ہیتاہم ریلوے اسٹیشن پر ویلفیئر سلیانی ٹرسٹ کی مدد سے عارضی طور پر لنگر خانہ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  نئے لنگر خانہ کی کنسٹرکشن مکمل نہ ہونے تک عارضی لنگر خانہ پر لنگر خانہ کی تقسیم کی جائے گی

 . عارضی لنگر خانہ میں کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ غوث گارڈن میں قائم عارضی طور پر  لنگر خانہ میں 200 کے قریب افراد میں دوپہر کے کھانا کی تقسیم کو یقینی بنایا گیا. ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر مستقل لنگر خانہ کے لئے جگہ کی نشاندہی کی جا رہی ہے.

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -