محرم جلوسوں کیلئے صفائی کے خصوصی اقدامات، گندگی پھیلانے والوں کو جرمانے 

  محرم جلوسوں کیلئے صفائی کے خصوصی اقدامات، گندگی پھیلانے والوں کو جرمانے 

  

  لاہور(جنرل رپورٹر) البیراک ویسٹ مینجمنٹ محرم الحرام کے جلوسوں کے پیشِ نظر شہر بھر میں بالعمو م اور جلوس کے روٹ پر بالخصوص صفائی کا اہتمام کر رہی ہے۔ البیراک ترجمان کا کہنا تھا کہ اندرون لاہور، مغلپورہ، گلبرگ ٹاؤن،داتا گنج بخش ٹاؤن، نشتر ٹاؤن، راوی ٹاؤن، شالیمار ٹاؤن اور عزیز بھٹی ٹاؤن کے علاقوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی شہر میں غیر قانونی طور پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی جاری۔ایل ڈبلیو یم سی کے شعبہ انفورسمنٹ کی جانب سے شہر میں کچرا پھیلانے والوں کو وارننگ لیٹر اور پھر بلا تفریق جرمانے کئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں شعبہ انفورسمنٹ کی جانب سے کنال روڈپر غیر قانونی طور پر کوڑے کرکٹ کا ڈھیر لگانے پر پی ایچ اے کے دو سپروائزرز کا چالان کیا گیا۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا اس حوالے سے کہنا تھاکہ لاہور شہر کو گندگی سے پاک کرنا محکمہ کی اولین ترجیح ہے۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ کوڑے دانوں کا استعمال شہریوں کی اولین ترجیح ہو نی چاہیئے۔ ادارے کی جانب سے ایسے اقدامات کیے گئے ہیں جن سے شہری اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں ادارے کے ساتھ تعاون کریں گے۔ مزید ترجمان ایل ڈبلیوا یم سی کا کہنا تھا کہ کچرے کو غیر قانونی طریقے سے ڈمپ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا عمل جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -