سابق چیئرمین علیم جاوید چوہدری کابزنس مین پینل کی حمایت کا اعلان

      سابق چیئرمین علیم جاوید چوہدری کابزنس مین پینل کی حمایت کا اعلان

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ٹیپ کے سابق چیئرمین ٹریول ٹریڈ کی نامور شخصیت علیم جاویدچوہدری نے ٹیپ نارتھ زون کے 12 ستمبر 2020ء کو ہونے والے انتخابات میں بزنس مین پینل کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ علیم جاوید چوہدری نے بزنس مین پینل کے کارپوریٹ کلاس کی 8اور ایسو سی ایٹس کلاس کی 4نشستوں کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لیے کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔ علیم جاوید چوہدری نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے کہاکورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹریول تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ ٹیپ نے بھی ذمہ درانہ کردار ادا نہیں کیا جس کی وجہ سے ٹیپ کے غریب ممبران رْل گئے ہیں۔ علیم جاوید چوہدری نے کہا 12ستمبر 2020ء کا ٹیپ کا الیکشن معمول کا الیکشن نہیں ہے دھڑے بندی برادری عزم سے ہٹ کر ٹریڈ کے مفاد میں فیصلہ کرنے کا دن ہے۔

علیم جاوید 

مزید :

صفحہ آخر -