ہوپ انتخابات،یونائیٹڈ گروپ کاالیکشن کمیشن پر عدم اعتماد

ہوپ انتخابات،یونائیٹڈ گروپ کاالیکشن کمیشن پر عدم اعتماد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) یونائیٹڈ گروپ نے ہوپ پنجاب کے 19ستمبر کو الیکشن کے انعقاد کے لئے مقرر کئے گئے الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کرتے فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ یونائیٹڈ گروپ کے فاؤنڈر ممبران طالب حسین، اویس جمیل، عبدالخالق چوہدری، بشیر چوہدری عادل نے اپنے تحریری اخباری بیان میں انچارج الیکشن کمیٹی پنجاب عابد رضا شیخ کو جانبدار قرار دیتے ہوئے مرکزی چیئرمین الیکشن کمیشن نصیر مغل سے مطالبہ کیا ہے غیر جانبدار کمیٹی بنائی جائے عابد رضا شیخ فاؤنڈر گروپ کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں یونائیٹڈ گروپ نے الیکشن کمیٹی میں جعفریہ حج عمرہ ایسوسی ایشن کا ایک ممبر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یونائیٹڈ گروپ 

مزید :

صفحہ آخر -