لاہور چیمبر آف کامرس انتخابات، بزنس مین فرنٹ تاجر دوست گروپ موروثی سیاست ختم کرنے کیلئے پر عزم
لاہور(فورم انٹرویو: دیبا مرزا) ملک کے معروف تا جر وانصاف اسپو رٹس اینڈ کلچر فیڈریشن صدر (پنجا ب)اور لاہور چیمبر آف کامرس کے سالانہ الیکشن ((2020-2021 کے لئے لاہور بزنس مین فرنٹ گروپ کے (ایگزیکٹو کو نسل) کے امیدوارمیا ں جا ویدعلی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پا کستان عمران خا ن قائداعظم کے بعد پہلے ویثرنری لیڈر ہیں جنہو ں کے دوٹوک رویہ واضح پا لیسی نے عا لمی سطح پر ملکی وقار میں اضا فہ کیا ہے۔لاہور بزنس مین فرنٹ تاجر دوست گروپ ہے جس کا اصل مقصدلاہور چیمبر آف کامرس سے مو روثی سیا ست کا خاتمہ کر کے برا بری کی سطح پر تا جر ورکرز کو ان کا حق دلوا نا ہے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گزشتہ روز ”روزنا مہ پا کستان“ میں فورم انٹرویو دیتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ہمارا گروپ لاہور چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں واضح برتری سے کامیا بی حا صل کر کے ایک نئی تا ریخ رقم کر یں گے۔لاہور بزنس مین فرنٹ کے چیئرمین چو ہدری امجد اور صدر را جا حسن اختر کی چیمبر میں کرپشن کے خلا ف کا وشیں قابل تحسین ہے جو کہ پچھلے با رہ سالو ں سے ان قوتو ں کے خلا ف برسرپیکار ہے جنہو ں نے چیمبر میں اجا رہ داری قائم کر رکھی ہے۔لاہور بزنس میں فرنٹ گروپ کامیاب ہو کر تا جروں کے بنیا دی مسائل کو ترجیحی بنیا دوں پر حل کر نے کا عزم رکھتا ہے۔
میاں جاوید علی