ورچوئل یونیورسٹی اور آ پی ایچ کے مابین طبی شعبہ میں تعاون کا معاہدہ

    ورچوئل یونیورسٹی اور آ پی ایچ کے مابین طبی شعبہ میں تعاون کا معاہدہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ورچوئل یونیورسٹی اور انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ صحت عامہ کے اعشاریوں کو بہتر بنانے کیلئے تعاون کو مزید فروغ دیں گے اور دونوں درسگاہیں پبلک ہیلتھ کے مختلف شعبوں میں مشترکہ  ڈپلومہ کورسز پروگرام کا جلد اجرا کریں گی۔ انسٹیٹیوٹ ریسرچ اینڈ اسٹڈی کیلئے ورچوئل یونیورسٹی کی لیبارٹری کو COVID19 کے سیمپل بھی فراہم کرے گایہ بات ڈین انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ  پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے ورچوئل یونیورسٹی کے اساتذہ کے وفد کے آئی پی ایچ کے دورہ کے موقع پر بتائی۔ یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر نعیم طارق کی قیادت میں دورہ کرنے والے وفد میں سبجیکٹ اسپیشلسٹ پروفیسر عبدالماجد، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محسن جاوید، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مولیکیو لر بائیولوجی ڈاکٹر تنویر حسین، ڈاکٹر آصف ندیم اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر IPH کی ڈائریکٹر پیرامیڈیکل ڈاکٹر نادیہ، کورس کوارڈینیٹر ڈاکٹر عبیداللہ قاضی بھی موجود تھے۔

   

 ڈین IPH ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے مزید بتایا کہ ورچوئل یونیورسٹی اور انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے ماہرین حفظان صحت سے آگاہی کیلئے پبلک سروس میسج بھی تیار کریں گے جو یونیورسٹی کے ٹیلی ویژن چینلز نیٹ ورک سے نشر کئے جائیں گے۔ ڈاکٹر زرفشاں کا کہنا تھا کہ انسٹیٹیوٹ کے فیکلٹی ممبرز ورچوئل یونیورسٹی کے لرننگ مینجمنٹ سسٹم (LMS) سے آگاہی کیلئے عنقریب یونیورسٹی کا دورہ بھی کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -