اینٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری زمین ہڑپ کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا 

  اینٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری زمین ہڑپ کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا 

  

 لاہور(سپیشل رپورٹر) ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب قبضہ مافیا کے خلاف برسرپیکار ہے پنجاب بھر سے روزانہ کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کرا رہے ہیں گزشتہ روز بھی اینٹی کرپشن پنجاب نے ساہیوال ریجن نے بروقت کارروائی کرکے غیر قانونی طور پر کروڑوں کی سرکاری زمین ہڑپ کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا اینٹی کرپشن ساہیوال نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ بروقت کاروائی کرتے ہوئے عبدالقادر سٹی ہاؤسنگ سکیم کے قبضہ سے 5 کنال 7 مرلہ سرکاری زمین واگزار کرائی،زمین محکمہ اوقاف کی ملکیت ہے جس کی مالیت 3 کروڑ 21 لاکھ روپے ہے  واگزار کرائی گئی زمین محکمہ اوقاف کے حوالے کر دی گئی  قادر سٹی ہاؤسنگ سکیم عارف والا روڈ پر واقعہ ہے سکیم کے مالک نے غیر قانونی طور پر محکمہ اوقاف کی زمین سکیم میں شامل کرکے باؤنڈری وال بنا دی تھی،دوسری کاروائی ضلع پاکپتن کے دو گاؤں ملکہ ہانس اور موضع بہرام میں کی گئی جہاں پر قبضہ مافیا غیر قانونی طور پر 7 کنال 12 مرلہ سرکاری زمین پر قابض تھے، اینٹی کرپشن پاکپتن نے محکمہ مال اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ کاروائی کرتے ہوئے تقریباً 70 لاکھ روپے مالیت کی زمین واگزار کروائی، اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے مزید کہا کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے رواں سال اربوں روپے کی سرکاری جائیداد واگزار کروائی، احتساب اور قانون کی بالادستی تک  بدعنوانی کے جنگ جاری رہے گی۔

اینٹی کرپشن پنجاب 

مزید :

صفحہ آخر -