قادیانیوں کی تمام سازشیں ناکام بنائیں گے،مولانا اللہ وسایا

قادیانیوں کی تمام سازشیں ناکام بنائیں گے،مولانا اللہ وسایا

  

 لاہور (نمائندہ خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا نے کہا ہے کہ ملک میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے پرامن جدوجہدمیں مصروف ہیں باغیان ختم نبوت قادیانی پاکستان کے آئین کو بدلنے کے خواہاں ہیں،جس کے لیے وہ بیرونی طاقتوں سے سازبازکررہتے ہیں  اسلامیان پاکستان قادیانیوں کی سازشوں کوکامیابی سے ہمکنارہونے نہیں دیں گے باربار ختم نبوت پر حملہ اور توہین رسالت کا راستہ روکنے کے لئے آئین کی شق 295-Cپر عملدرآمد کرایاجائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز ختم نبوت میں علماء  اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم،، بھائی محمدابراہیم، مولانا محمدبلال، مولانا عمرحیات، مولاناوسیم اللہ، حافظ احمد الحسینی بھی موجود تھے۔

، مولانا محمدعرفان بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہاکہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اساس ہے، بیرونی قوتوں کی شہ پر قادیانیوں کی متعینہ آئینی حیثیت میں تبدیلی کی ہرکوشش ناکام بنادی جائے گی  تحفظ ناموس رسالت قانون295C  کے خلاف یہودی وقادیانی لابی ایک بارپھر سرگرم عمل ہوگئی ہے جس کے تحت تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کوعملاً غیرمؤثر بنانے کی ناپاک سازشیں کی جارہی ہیں،بیرونی دباؤپر تحفظ ناموس رسالت قانون سے امتیازی سلوک اوراس حوالے سے غیر منصفانہ فیصلے کیئے جارہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -