محمد مہتاب احمداولڈ راوین یونین کے سیکرٹری مقرر

   محمد مہتاب احمداولڈ راوین یونین کے سیکرٹری مقرر

  

لاہور (سٹی رپورٹر)وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اصغرعلی زیدی نے محمد مہتاب احمد کو اولڈ راوین یونین کا سیکرٹری مقرر کردیا۔ڈین آف سوشل سائنسز اینڈ آرٹس پروفیسر خالد منظور بٹ اس عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔محمد مہتاب احمد جی سی یو میں کمپیوٹر پروگرامر ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغرعلی زیدی نے اولڈ راوین یونین کیلئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی  کیمپس میں دفتر بھی الاٹ کردیا۔ صدر اولڈ راوین یونین اشفاق موہلن نے ان اقدامات پر وائس چانسلر سے اظہار تشکر کیا ہے

   

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -