نوازشریف کی بیماری پر سیاست کرنا قابل مذمت ہے،حنا پرویز

نوازشریف کی بیماری پر سیاست کرنا قابل مذمت ہے،حنا پرویز

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے حکومتی ترجمانوں کی جانب سے نوازشریف کی بیماری پر سیاست کرنے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔حکومت کی جانب سے پاکستان کے تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم میاں نوازشریف کی بیماری سیاست کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔تحریک انصاف نے بیماری پر سیاست کرنا اپنا وطیرہ بنالیا ہے۔بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر بھی پی ٹی آئی کی جانب سے ایسی گندی سیاست کی گئی۔میاں نوازشریف کو عدالت نے بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت دی۔حکومتی ترجمان فیصلے کے برعکس میاں نوازشریف کی بیماری اور لندن قیام پر متنازعہ بنارہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -