حکومتی کارکردگی قرضوں سے شروع ہو کر لنگر خانوں تک پہنچی،اشرف بھٹی

حکومتی کارکردگی قرضوں سے شروع ہو کر لنگر خانوں تک پہنچی،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کی اب تک کی کارکردگی غیر ملکی قرضے لینے پر شروع ہوئی اور خودکشی سے ہوتی ہوئی لنگرخانوں تک پہنچ گئی ہے۔ یہ واحد حکومت ہے جو اپنے پہلے سال کی تباہی اور بربادی کا موازنہ دوسرے سال کی تباہی اور بربادی کے ساتھ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور عثمان بزدار کی ٹیم نے ملک میں مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کا دور شروع کردیا ہے نا اہل اور سلیکٹڈ حکومت نے تمام شعبوں میں تباہی مچادی ہے۔

، عوام جھولیاں اُٹھا کر حکمرانوں کو بددعائیں دے رہے ہیں۔