حکمرانوں نے کبھی بھی عدل و انصاف کا ساتھ نہیں دیا،ذکر اللہ مجاہد
لاہور(پ ر)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ شہادت امام حسین ظلم و جبر کے سامنے کلمہ حق کی ایک روشن مثال ہے۔اقتدار اور مفادات کیلئے حکمرانوں نے کبھی بھی عدل و انصاف کا ساتھ نہیں دیا۔ یزیدی حکومت نے نواسہ رسولؐ کو اس لیے شہید کیا کہ وہ ان کے مذموم مقاصد کے راستے میں رکاوٹ تھے۔ ہر دور میں طالعہ آزما حکمران طبقہ اور مفاد پرست ٹولہ یزیدی حکمرانوں کی راہ پر چلتا رہا ہے اور اس طبقہ اور ٹولے کا واحد مقصد اپنے اقتدار کی حفاظت اور اپنی عیاشیوں کو طوام بخشنا ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ دورکے حکمران بھی اسی راستے پر گامزن ہیں۔
عوام مشکلات اور مصائب کا شکار ہیں لیکن حکمران طبقہ اپنے کرپٹ ٹولے کا تحفظ کر رہا ہے۔ شہادت امام حسین کا پیغام یہ ہے کہ ہردور کے یزیدی ٹولے کے سامنے سینہ سپر ہونا ہی اسلام کا حقیقی مقصد ہے۔ جماعت اسلامی حضرت امام حسین کے مشن کی وارث ہے۔