ایل ڈی اے اور ڈرگ کنٹرول ونگ کے 199افسروں کے تقررو تبادلے

ایل ڈی اے اور ڈرگ کنٹرول ونگ کے 199افسروں کے تقررو تبادلے

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)ڈرگ کنٹرول ونگ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گی ہیں ڈرگ کنٹرول ونگ میں 190 افسران کے تقرر وتبادلے کر دیے گئے43 افسران کو تبدیل کر کے ان کی خدمات محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر بھجوا دیا گیاگریڈ 19 کے دو، گریڈ 18 کے سترہ اور گریڈ 17 کے 24 افسران کی خدمات سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کے حوالے کی۔دوسری طرف ایک سال قبل بھرتی ہونے والے 44 فارماسسٹ کوہٹائے گئے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرکی جگہڈرگ انسپکٹر فیلڈ میں تعینات کر دیا گیاہے۔دوسری جانب لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑنے 9 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔تقرری کے منتظر ڈپٹی ڈائریکٹر ریحان اطہر کو ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ٹو میں تعینات کر دیا ہے اور یہاں سے حافظ محمد اسد اللہ کو تبدیل کر کے ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے

۔ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ون میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبد اللہ غوری اور ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ٹو کام کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید اقبال کے باہمی تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -