سیلاب و بارش متاثرین کو مالی امداد دینے کی قرارداد اسمبلی میں جمع
لاہور(نمائندہ خصوصی)بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کے اہلخانہ کی مالی امداد کے مطالبے کی قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے جان بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کی مالی مدد کی جائے۔
سیلاب کے باعث تباہ ہونے والے فصلوں کے نقصان کا بھی ازالہ کیا جائے۔بارشوں کی وجہ سے لوگوں کا کروڑوں روپے مالی نقصان ہو چکا ہے۔گزشتہ روز شادہ میں بھی طوفانی بارش کے باعث ایک خاندان کے چار افراد ہلاک ہو گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب متاثرہ خاندانوں کی داد رسی کریں اور ان کی ہر ممکنہ مدد کریں۔