بارشوں سے تباہی پر سندھ حکومت کی خاموشی افسوسناک ہے،عمر کسانہ

بارشوں سے تباہی پر سندھ حکومت کی خاموشی افسوسناک ہے،عمر کسانہ

  

 اہور(نمائندہ خصوصی) ترجمان پنجاب حکومت عمر کسانہ نے کہاہے کہ کراچی میں بارشوں سے تباہی پر سندھ حکومت کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے،پیپلزپارٹی نے کراچی سمیت سندھ کو تباہ کردیا ہے، کراچی کی حالت دیکھ کر پاکستان کا ہرشہری خون کے آنسو رو رہا ہے مگر پیپلزپارٹی کی لوٹ مار بریگیڈ کو کوئی پروا نہیں، بلاول زرداری اور ان کے حواریوں کو چلوبھر پانی میں ڈوب مرنا چاہئے، 12 سالوں سے پیپلزپارٹی سندھ پر حکومت کررہی ہے، پیپلزپارٹی والوں کو لوٹ مار کا مال اکٹھاکرنے سے فرصت نہیں، انہوں  نے کہاکہ کرپٹ اپوزیشن کو بلیم گیم کے سوا کچھ نہیں آتا۔

، کرپٹ اپوزیشن کو اپنی لوٹ مار بچانے کی فکر پڑی ہوئی ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درباریوں کا اسمبلی کے اندرغیر مناسب رویہ قابل مذمت ہے، تحریک انصاف ملکی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دے گی۔

 اور نہ ہی کسی قسم کاسمجھوتہ کرے گی، انہوں نے کہاکہ کرپٹ اپوزیشن کو اپنے سیاہ کرتوتوں کی وجہ سے جیل کی سلاخیں سامنے نظر آرہی ہیں، اسی لئے کرپٹ اپوزیشن بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈا کررہی ہے جو ملک اور قوم کے مفاد میں بہتر نہیں، اپوزیشن میچورٹی کا مظاہرہ کرے اور قومی معاملات سے نہ کھیلے۔

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ اگر حکومت کے بقول ملک میں سب کچھ اچھا ہے تو پھر عوام کیوں چیخ رہے ہیں وہ اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کیوں نہیں کھلا پارہے،مہنگائی 14 فیصد پر کیوں آگئی چینی آج 110روپے کلو جبکہ آٹا 75روپے کلو ہے یہ کیسی ترقی ہے۔ بجلی بھی مہنگی ہورہی ہے اور سرکلرڈیبٹ میں بڑھ رہا ہے ِموجودہ حکومت نااہل اور ناکام ترین ہے نہ تو یہ معیشت ٹھیک کرسکے اور نہ ہی احتساب کے نعرے کو پایہ تکمیل تک پہنچاسکے۔

 انھوں نے کہا کہ 2018 میں قومی آمدنی 5.8 تھی جو2020 میں 0.4 فیصد ہوگئی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -