ٹی 20سیریز: پاکستان اور انگلینڈ آج مدمقابل: جیت کیلئے پر عزم ہیں، بابر اعظم 

ٹی 20سیریز: پاکستان اور انگلینڈ آج مدمقابل: جیت کیلئے پر عزم ہیں، بابر اعظم 

  

مانچسٹر (اے پی پی) انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ  آج  اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجے شروع ہوگا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز انگلینڈ نے 1-0 سے جیت لی تھی۔ انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دی تھی اس کے بعد کھیلے گئے دونوں میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگئے تھے۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کرینگے جبکہ میزبان ٹیم آئن مورگن کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔   پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سیریز آسان نہیں بھرپور محنت سے میدان میں اتریں گے اور جیت کے لئے پرعزم ہیں ٹیسٹ سیریز میں شکست بھول کر اب آگے بڑھنے پر توجہ مرکوز ہے مزید کہا کہ امید ہے کہ آج تمام کھلاڑی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے اور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے انجام دیں گے  واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ  30 اگست کو جبکہ تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے تینوں میچز اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں ہی کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -