ٹی 20سیریز جیتنا پاکستان کیلئے آسان ہدف نہیں ہوگا: سابق کرکٹرز 

  ٹی 20سیریز جیتنا پاکستان کیلئے آسان ہدف نہیں ہوگا: سابق کرکٹرز 

  

 لاہور(افضل افتخار) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹرز نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہر ہ کرے گی اور حریف ٹیم کو شکست سے دوچار کرے گی اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عامر سہیل، سلیم ملک،سکندر بخت، راشد لطیف،معین خان،محمد وسیم،محمد یوسف نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کو بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کی ضرورت ہے انگلینڈ سے جیت پاکستان کی ٹیم کے لئے آسان ہدف نہیں ہے اس کے لئے بھرپور محنت اور بہت اچھی حکمت عملی کی ضرورت ہے سابق کرکٹرز نے مزید کہا کہ ٹیم بلاشبہ بہت اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی ٹیم کا انگلینڈ کے خلاف پلڑا بھی بھاری ہے بس ہر کھلاڑی کو اب ذمہ دارانہ کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے کوچز کو بھی اپنا کردار احسن طریقہ سے ادا کرنا ہوگا مزید کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں شکست کو اب بھول کرآگے بڑھنے کی ضرورت ہے اگر قومی ٹیم آج پہلا میچ جیت جاتی ہے تو اس کے سیریز جیتنے کے امکانات بہت بڑھ جائیں گے ٹیم ورک بہت ضروری ہے امید ہے کہ بابر اعظم سیریز میں بطور کپتان امیدوں پر پورا اترینگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -