جیسن روئے زخمی ہونے کے باعث ٹی 20سیریز سے باہر

   جیسن روئے زخمی ہونے کے باعث ٹی 20سیریز سے باہر

  

لندن (نیٹ نیوز) برطانوی اوپنر جیسن روئے زخمی ہونے کے باعث پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ اولڈ ٹریفورڈ میں وائٹ بال سکواڈ کے ساتھ تیاریوں کے دوران جیسن روئے بائیں جانب کی سائیڈ سٹرین کا شکار ہوئے تھے اور  گزشتہ روز ان کا سکین ہوا تھا۔ روئے انگلش سیٹ اپ کے ساتھ رہیں گے اوروائٹ بال سیریز سے قبل مکمل فٹنس کے لیے بحالی کے عمل سے گزریں گے۔جیسن روئے آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے میچوں کے دوران فارم کے لئے جدوجہد کرتے دکھائی دیئے اور 3 اننگز میں صرف 25 رنز بناسکے۔

، ان کی عدم موجودگی ٹام بینٹن کو جونی بیئرسٹو کے ساتھ مل کر اوپننگ کرنے کا موقع فراہم کرے گی جنہوں نے کرسمس سے قبل بھی ان کی غیر موجودگی میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں اوپننگ کی تھی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -