پہلے ٹی 20 میں حیدر علی کے ڈیبیو کرنے کا قومی امکان

 پہلے ٹی 20 میں حیدر علی کے ڈیبیو کرنے کا قومی امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مانچسٹر(نیٹ نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز جمعے سے ہورہا ہے، مانچسٹر میں کھیلے جانیوالے پہلے میچ میں نوجوان بلے باز حیدر علی کے ڈیبیو کرنے کا قومی امکان ہے جبکہ بیٹنگ کوچ  یونس خان بھی حیدر علی کو ٹیم میں شامل کرنے کے حق میں ہیں۔ انگلینڈ کیخلاف 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے اعلان کردہ سکواڈ میں 19 سالہ نوجوان بیٹسمین حیدر علی کا نام نیا ضرور ہے مگر حیران کن نہیں کیونکہ نوجوان حیدر علی ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے بعد پی ایس ایل 5 میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور دیکھنے والوں کو اپنا گرویدہ کر لیا۔رواں سال جنوبی افریقا میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے حیدر علی کی ایونٹ میں دلکش بیٹنگ نے کرکٹ پنڈتوں کی نظریں اپنی جانب مبذول کروائیں۔