وزیراعظم کی قومی کھیل ہاکی میں دلچسپی قابل ستائش: خواجہ جنید 

وزیراعظم کی قومی کھیل ہاکی میں دلچسپی قابل ستائش: خواجہ جنید 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا کہ پاکستان میں ہاکی کا کھیل مستقبل میں تیزی سے ترقی کرے گا اور وزیر اعظم سے ہاکی فیڈریشن کے سربراہ اور سیکرٹری کی ملاقات سے اس کھیل کو بہت فائدہ ملے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں اور اس حوالے سے ان کی کوششیں قابل تعریف ہیں ملاقات میں بھی انہوں نے ملک میں ہاکی کے کھیل کی ترقی کے لئے کام کرنے کی ہدایات دی ہیں جس کے مستقبل میں مثبت نتائج برآمد ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہاکی کے کھیل میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور فیڈریشن اس کو منظر عام پر لانے کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -