پہلاٹی20،رضوان یا سرفراز میں سے کس کوکھلائیں،مینجمنٹ شش و پنج کا شکار

پہلاٹی20،رضوان یا سرفراز میں سے کس کوکھلائیں،مینجمنٹ شش و پنج کا شکار

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) آج سے انگلینڈ کے خلاف شروع ٹوئنٹی20 سیریز میں محمد رضوان یا سرفراز احمد میں کس کو میچ کھلائیں اس بات کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا جاسکا اس حوالے سے ٹیم مینجمنٹ شش وپنج کا شکار ہو گئی ہے کہ ان میں سے کونسا کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں وکٹ کیپنگ کے فرائض سرانجام دے گا۔ابتدائی پلان کے مطابق سابق کپتان کو ہی محدود اوورز کے میچز میں بطور وکٹ کیپر میدان میں اتارنا تھا، مگر ٹیسٹ میچز میں رضوان کی عمدہ کارکردگی اور مین آف دی سیریز ایوارڈ نے کوچ کوکنفیوڑ کر دیا اس حوالے سے فیصلہ آج میچ سے قبل کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -