مغلپورہ میں چچا نے چھریوں کے وار کرکے بھتیجی کو قتل کرڈالا 

مغلپورہ میں چچا نے چھریوں کے وار کرکے بھتیجی کو قتل کرڈالا 

  

لاہور(کرائم رپورٹر) مغلپورہ میں چچا نے چھریوں کے وار کرکے بھتیجی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق مغلپورہ کے علاقے میں شمیم بی بی بھائی کے گھر آئی تھی جہاں اس کی چچا سے تلخ کلامی ہوگئی اس دوران چچا نے طیش میں آکر چھریوں کے وار کر کے شمیم کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا شمیم کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکی پولیس نے مقتولہ کی نعش  کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا واردات کا مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ 

مزید :

علاقائی -