اربوں روپے کرپشن کیس میں ملزم عثمان سعید پر فرد جرم عائد
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج محمد اکمل خان نے اربوں روپے کرپشن کیس میں ملوث یشنل بینک کے نائب صدر عثمان سعید پر فرد جرم عائد کردی جبکہ ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے عدالت نے کیس کی سماعت 24ستمبر پر ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو شہادت کے لئے طلب کرلیاہے زنیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے نیب کا موقف ہے کہ نیب لاہور کی جانب سے مبینہ خورد برد کے الزام میں نائب صدر عثمان سعید کو گرفتار کیا گیا تھا۔