جلوسوں،مجالس کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، ذوالفقار حمید

جلوسوں،مجالس کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، ذوالفقار حمید

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سربراہ لاہور پولیس ذوالفقار حمید نے ماڈل ٹاؤن 145اے کے جلوس کے روٹ کا وزٹ کرکے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے ماڈل ٹاون 145 اے کے آرگنائزرز، منتظمین سے ملاقات بھی کی،  ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے جلوس کے روٹس اور مجالس کی سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ بھی دی  سربراہ لاہور پولیس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چار لیئر میں سیکیورٹی تشکیل دی گئی ہے، بغیر جامعہ تلاشی کسی کو داخلہ کی اجازت نہ دی جائے اورجلوس کے روٹس پر لگے کیمروں سے بھی مانیٹرنگ جاری رکھی جائے، نویں دسویں محرم پر جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس معطل اور دبل سواری پر پابندی عائد ہوگی ان کا کہنا تھا کہ جلوس کے مختص روٹس اور مجالس کی اوقات کار کا خاص خیال رکھا جائے سربراہ لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ جلوس بانیان اور منتظمین کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں جلوس اور مجالس میں کورونا ایس او پیز کی مکمل پاسداری کروائی جائے اوربغیر ماسک اور ہینڈ سینی ٹائز کئے بغیر کو شرکت نہ کرنے دی جائے  مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام میں تمام جلوسوں اور مجالس کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے انہوں نے ایس پی ماڈلٹاون کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر کرایہ داروں اور ہوسٹلز میں رہائش پذیر افراد کے کوائف چیک کئے جائیں اور  ملحقہ علاقوں،پارکس اور مارکیٹوں میں بھی روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز کئے جائیں۔

مزید :

علاقائی -