پولیس کی کارروائیاں، 2ڈکیت گینگ سمیت 8ملزمان گرفتار 

پولیس کی کارروائیاں، 2ڈکیت گینگ سمیت 8ملزمان گرفتار 

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)لوہاری، یکی گیٹ اور ماڈل ٹاؤن پولیس نے دو گینگ سمیت 8ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق انچا رج انو یسٹی گیشن لوہاری گیٹ سب انسپکٹرمحمد فر قا ن نے کارروائی کے دوران ڈکیت گینگ کے سرغنہ عمران عرف شیری اور اس کا ساتھی شیر علی کو گرفتار کر کے ملزمان سے اَڑھائی لاکھ روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ملزمان نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے دوسری کارروائی میں یکی گیٹ پولیس نے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ وسیم عرف سنی اور اس کے 2 ساتھی سہیل بٹ اور محمد عالم کو گرفتار کر کے ملزمان سے لوٹی ہوئی رقم 29لاکھ روپے، واردات میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمدکر لیا گیا پولیس کے مطابق ملزمان پاکستان کلاتھ مارکیٹ میں تاجر سے گن پوائنٹ پر30لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تھے اور واردات کے بعداپنی شناخت چھپانے کی نیت سے سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے تھے  جبکہ انویسٹی گیشن پولیس ماڈل ٹاؤ ن ڈویژن نے چوری،دھوکہ دہی اور امانت میں خیانت کے مقدمے میں ملوث 3ملزمان گرفتار کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس لیاقت آبادنے چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم اکبر کو گرفتار کیاجبکہ انویسٹی گیشن پولیس فیصل ٹاؤ ن نے دھوکہ دہی اور امانت میں خیانت کے مقدمات میں ملوث 2ملزمان عمار اور مصور کوگرفتار کیا۔

مزید :

علاقائی -