7 ویں محرم کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

    7 ویں محرم کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) 7 ویں محرم الحرام کے موقع پر بھی لاہور پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ شہر بھرمیں 424 مجالس اور99 عزاداری جلوس منعقد ہوئے جنہیں لاہور پولیس کی طرف سے بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے گئے۔  امام بارگاہوں اورعزاداری جلوسوں کے روٹس کے اطراف میں سرچ آپریشنز کئے جا رہے ہیں۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے بتایا کہ یکم محرم الحرام سے اب تک مجموعی طور پر 189سرچ آپریشنز کئے گئے ہیں۔دورانِ سرچ آپریشنز 17ہزار سے زائد افراد،1451کرایہ داروں اور4081 گھروں کو چیک کیا گیا پولیس کی بھاری نفری نے 04ہوٹلز، 36 ہاسٹلز، 05گوداموں اور 174دکانوں میں سرچ آپریشنز کئے سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کے دوران قانون شکنی پر132افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے36 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔سرچ آپریشنز کے دوران 02منشیات فروش اور01اشتہاری مجرم کو بھی حراست میں لیا گیا۔دورانِ سرچ آپریشنز 93افراد کے خلاف انسدادی کاروائیاں بھی عمل میں لائی گئیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈویژنل ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں موجودحساس امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے گرد و نواح میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنزجاری رکھیں اور ان کے نگرانی خود کریں۔

مزید :

علاقائی -