سخت سیکیورٹی میں نیو وسن پورہ سکیم نمبر 2 میں ذوالجناح کا جلوس برآمد 

سخت سیکیورٹی میں نیو وسن پورہ سکیم نمبر 2 میں ذوالجناح کا جلوس برآمد 

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر) شمالی لاہور نیو وسن پورہ سکیم نمبر 2 میں امام بارگاہ غلام حسین سے ذوالجناح کا جلوس برآمد کیا گیا اس موقع پرڈی ایس پی عادل رشید، ایس ایچ او شاہ زیب خان تھانہ گجر پورہ نے سکیورٹی کے وسیع تر انتظامات کر رکھے تھے۔ 

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما دیوان غلام محی الدین، صدر پی ٹی آئی یوسی 28 چوہدری خلیل جٹ، سماجی رہنما ملک محمد عارف، عامر چشتی، محمد بلال، محمد جاوید خان، محمد اعظم جج کے علاوہ امین کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔

مزید :

علاقائی -