شدید بارش، وزیراعلیٰ سندھ کا  آج عام تعطیل کا اعلان 

         شدید بارش، وزیراعلیٰ سندھ کا  آج عام تعطیل کا اعلان 

  

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شدید بارشوں کے باعث صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ آج بروز جمعہ کو چھٹی ہوگی۔وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے اعلان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو عام تعطیل کی وجہ سے صوبے بھر کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔تاہم لازمی سروس کے ادارے، بلدیات، صحت، واٹر بورڈ، پی ڈی ایم اے اور ریونیو کے دفاتر کھلے رہینگے۔ 

عام تعطیل

مزید :

صفحہ اول -