بلاول بھٹو کی وزیر اعلٰی سندھ کو کراچی کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت 

  بلاول بھٹو کی وزیر اعلٰی سندھ کو کراچی کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ کو بارش کے باعث حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایات دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز  قدرتی آفت پر سیاست کرنے کے بجائے حالات کوبہتر بنانے میں کردار ادا کریں۔جمعرات کو پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ  سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے صوبے بھر میں بارش کی صورتحال معلوم کی۔ بلاول بھٹو نے کہاکہ موجودہ نقصان کا ایک قوم بن کر مقابلا کرنے کی ضرورت ہے،کراچی کے نشیبی علاقوں سے پانی کے اخراج کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، قدرتی آفت پر سیاست کرنے کے بجائے حالات کوبہتر بنانے میں کردار ادا کریں۔ ہر قسم کے لیڈرز اپنے سیاسی تضادات اور مفادات ایک طرف رکھیں عوام اور ان کی جان و مال اور اثاثوں کی حفاظت کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔مراد علی شاہ نے پارٹی چیئرمین کو یقین دہانی  دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ  بارش  سے متاثرہ افراد کیلئے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔
بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -