ساہوکا، موٹر سائیکل چور گروہ کا سرغنہ گرفتار، ساتھی فرار

  ساہوکا، موٹر سائیکل چور گروہ کا سرغنہ گرفتار، ساتھی فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ساہوکا (نامہ نگار) ڈی پی او وہاڑی احسان ا للہ چوہان کی ہدایات پر ایس ڈی او بوریوالا شمس الدین کی سربراہی میں،ایس ایچ او تھانہ ساہوکا رائے عارف نے اپنی ٹیم اے ایس آئی خالد نوید سکیورٹی کانسٹیبل یونس وقار،ملک نوازو دیگر ملازمین کے ہمراہ ساہوکا ونواحی علاقوں میں موٹر سائیکل چور ی کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے سرغنہ امانت علی عرف مانی سکنہ ساہوکا کو گرفتار کر کے چوری شدہ چار موٹر سائیکلیں بر آمد کر لیں گروہ کے دیگر تین ارکان رفیق دانی واہگہ،محمد امجد،افضل جوئیہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیئے گئے ہیں۔

  مذید انکشافات متوقع ہیں  

مزید :

علاقائی -