سی پیک کو مالی مسائل درپیش ہونے کی خبر بے بنیاد ہیں: عاصم سلیم باجوہ

    سی پیک کو مالی مسائل درپیش ہونے کی خبر بے بنیاد ہیں: عاصم سلیم باجوہ

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کو مالیاتی مسائل درپیش ہونے سے متعلق خبر بے بنیاد ہے۔ سی پیک کے تحت 10.9 ارب ڈالر کے 3 بڑے منصوبوں پر دستخط ہوئے۔ اپنے بیان میں انہوں نے بتایاکہ گذشتہ 2 ماہ میں سی پیک کے تحت 10.9 ارب ڈالر کے 3 بڑے منصوبوں پر دستخط ہوئے۔ ایم ایل ون کے تحت پاکستان ریلویز کا مکمل نظام اپ گریڈ ہوگا،کوہالہ 1124 میگاواٹ اور آزاد پتن 700 میگاواٹ کے ہائیڈل منصوبے شامل ہیں۔ یہ میگا پراجیکٹس چین اور پاکستان کے سی پیک کیلئے کمٹنٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ان منصوبوں میں حکومتیں، بنک اور نجی شعبے کی بھرپور شمولیت موجود ہے۔

عاصم سلیم باجوہ 

مزید :

صفحہ اول -