سانحہ کرائسٹ چرچ، 51نمازیوں کو شہید کرنیوالے دہشتگرد کو تادم مرگ قید کی سزا

    سانحہ کرائسٹ چرچ، 51نمازیوں کو شہید کرنیوالے دہشتگرد کو تادم مرگ قید کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کرائسٹ چرچ(آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں واقع دو مساجد میں 51 نمازیوں کو شہید کرنے والے دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ کو تادم مرگ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سزا سناتے ہوئے دوران سماعت کرائسٹ چرچ ہائی کورٹ کے فاضل جج کیمرون مینڈر نے ریمارکس دئے کہ اس طرح کے جرم میں سزا کی کوئی میعاد مقرر کرنا بھی ناکافی ہے۔ مجرم کے کا جرم اس قدر سنگین ہے کہ اسے مرتے دم تک بھی حراست میں رکھا جائے تو دی جانے والی سزا کا تقاضے پورے نہیں ہوتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار کسی ملزم کو بغیر پیرول کے تا حیات عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔آسٹریلیا نژاد دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ نے خود اعتراف جرم کر لیا تھا۔فیصلے کے وقت عدالت کے باہر متاثرین کی بڑی تعداد فیصلہ سننے کیلئے  موجود تھی جبکہ رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو آئے۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن نے عدالتی فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عمر قید کا ہی مستحق تھا۔ مجرم نے15مارچ 2019کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں فائرنگ کی تھی اور واردات کو فیس بک پر بھی لائیو دکھایا تھا۔ واقع میں 51نمازی شہید اور 40زخمی ہوئے تھے۔ ان حملوں کے وقت بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم بھی کرائسٹ چرچ میں موجود تھی جو اس حملے میں محفوظ رہی تاہم حملوں میں 9 پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے۔
تادم مرگ

مزید :

صفحہ اول -