ناجائز اثاثہ جات کیس، احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

ناجائز اثاثہ جات کیس، احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ناجائز اثاثہ جات کیس میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 ستمبر تک توسیع کردی،عدالت نے ملزم کوآئندہ سماعت پر دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیاہے  عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو بھی طلب کرلیا ہے  گزشتہ روزملزم احد خان چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے کیس پر سماعت کی اس کیس میں احد چیمہ پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے،نیب کا موقف ہے کہ احد خان چیمہ پر اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے احد خان چیمہ نے اربوں روپے کے ناجائز اور بے نامی جائیدادیں بنائیں  ملزم احد چیمہ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئے۔ 

مزید :

علاقائی -