احتساب عدالت نمبر پانچ کے پراسکیوٹر وراث علی جنجوعہ تبدیل

احتساب عدالت نمبر پانچ کے پراسکیوٹر وراث علی جنجوعہ تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)مال مقدمہ کی گاڑی نیب افسران کے زیر استعمال اور ڈی جی نیب کی طلبی کا معاملہ پرپیش ہونے والے احتساب عدالت نمبر پانچ کے پراسکیوٹر وراث علی جنجوعہ کو تبدیل کردیا گیا  نیب پراسکیوٹر ملک اسد اللہ کو کورٹ نمبر پانچ میں تعینات کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق  وراث علی جنجوعہ مال مقدمے کیس میں نیب کا موقف پیش کرنے میں ناکام رہے،احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے نیب کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا،عدالت نے ڈی جی نیب کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا تھا،عدالت نے ڈی جی نیب کو دوبارہ تین ستمبر کو طلب کررکھا ہے  یادرہے کہ وراث علی جنجوعہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف مقدمات میں پیش ہوتے تھے۔

مزید :

علاقائی -