32ویں بیسک کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب کا انعقاد

 32ویں بیسک کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب کا انعقاد

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر) ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں پنجاب کے آٹھ اضلاع اور اکیڈمی کے لئے بھرتی ہونیوالے 242 ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز پر مشتمل 32ویں بیسک کورس کی پاسنگ آوٹ تقریب منعقد ہوئی جس میں پنجاب کے سینئر صوبائی وزیرعبدالعلیم خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی   تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم سلمان غنی،سینئر راہنما تحریک انصاف عظیم الدین ڈار،ریسکیو ہیڈ کوارٹرزو ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے سینئر افسران کے علاوہ ریسکیو کیڈٹس کے والدین،ا عزاء و اقارب، دوستوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔اس موقع پر ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں پاس آؤٹ ہونے والے ریسکیورزسے حلف لیا اور ان کو پیشہ وارانہ تربیت مکمل کر کے ریسکیو سروس کا حصہ بننے پر دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ر یسکیو سروس اپنے آغاز اکتوبر 2004 سے لے کر اب تک 84لاکھ سے زائد ایمرجنسی متاثرین کو سروسز فراہم کر چکی ہے جبکہ ایک لاکھ48ہزار آگ کے حادثات میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے پیشہ وارانہ فائر فائٹنگ سے 450ارب روپے سے زائدکے نقصان سے عوام الناس کو محفوظ کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی دوسرے صوبوں میں سروس کے قیام  کیلئے ان کو تکنیکی معاونت بھی فراہم کررہی ہے۔

 ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے قیام سے لے کر اب تک پنجاب، خیبر پختوانخواہ، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، بلوچستان اور امن فاؤنڈیشن کراچی کے 19ہزار سے زائد لوگوں کو ایمرجنسی پیشہ وارانہ تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔

مزید :

علاقائی -